حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ان کا طبی معائنہ اور علاج معمول کے مطابق جاری ہے۔
مرجع تقلید کے علاج کے عمل سے باخبر ایک شخص نے حوزہ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ مؤمنین ان کی صحت کے بارے میں مسلسل خیریت دریافت کر رہے ہیں، آیت اللہ العظمی وحید خراسانی کو اس وقت طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
انہوں نے مؤمنین کی محبت اور خیریت دریافت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سبھی سے اپیل کی کہ وہ بارگاہ الٰہی میں دعا اور اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام، بالخصوص حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے وسیلے سے آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی جلد صحت یابی اور مکمل شفایابی کے لیے دعا کریں۔










آپ کا تبصرہ